ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شکست کے بعد سنیل جاکھڑ نے کانگریس ریاستی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دیا

شکست کے بعد سنیل جاکھڑ نے کانگریس ریاستی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دیا

Tue, 28 May 2019 13:13:02    S.O. News Service

چنڈی گڑھ، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات میں پنجاب کی گرداس پورسیٹ پربی جے پی امیدوار سنی دیول کے ہاتھوں شکست ملنے کے بعد سنیل جاکھڑنے شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی کو پنجاب کانگریس کے سربراہ کے طور پر اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔جاکھڑ کے ایک ساتھی نے کہاکہ انہوں نے نتائج کا اعلان ہونے کے ایک دن بعد راہل جی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا۔  جاکھڑ دہلی جا رہے تھے، لہٰذا ان سے اس معاملے پر بات نہیں ہو سکی۔جاکھڑ نے خط میں لکھاہے کہ راہل گاندھی،پرینکا گاندھی واڈرا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ کی حمایت کے باوجود وہ سیٹ کو برقرار نہیں رکھ سکے۔پنجاب میں برسراقتدارکانگریس نے ریاست کی 13 میں سے آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔جاکھڑ نے اکتوبر 2017 میں ہوئے ضمنی انتخابات میں گرداس پور لوک سبھا سیٹ جیتی تھی۔بھاجپا ایم پی ونود کھنہ کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہو ئی تھی۔تاہم اس بار جاکھڑ کو اداکار سے لیڈر بنے دیول نے 82,459ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔پنجاب کانگریس پارٹی اراکین کے اس وقت کے رہنما جاکھڑ نے پانچ سال پہلے بھی فروز پورلوک سبھا سیٹ ہارنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی لیکن اس وقت کے پارٹی صدر نے اسے مسترد کر دیا تھا۔


Share: